اسپیشل اولمپکس:پاکستانی ایتھلیٹ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شانزہ نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ابوظبی میں جاری میگا ایونٹ میں 92رکنی پاکستانی دستہ حصہ لے رہا ہے کے 50 میٹر فری اسٹائل میں شانزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔پاکستانی ایتھلیٹ شانزہ جب میڈل حاصل کرنے کے لئے پوڈیم پر آئیں تو ہال پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرو ں سے گونج اٹھا۔ اپنی کامیابی کے حوالے سے شانزہ کا کہنا ہے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی بدولت ہیں اورمستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔اسپیشل اولمپکس گیمز 21مارچ تک جاری رہیں گے.
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.