بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے وطن واپس

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کی مساجد میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے سے محفوظ رہی تھی۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں شروع ہونا تھا لیکن اس گھناونی دہشت گردی کے بعد ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی انڈر 19ویمنز کرکٹ ٹیم بھی اس سانحہ کے بعد اپنا دورہ نیوزی لینڈ ختم کرکے وطن واپس چلی گئی ہے ۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.