”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی وژن کا مظہر ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب
پنجاب کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی ہفتہ صفائی منانا خوش آئند ہے. عثمان بزدار کا پغام
پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی وژن کا مظہر ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ مہم کے تحت ہفتہ صفائی کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پنجاب میں اس مہم کی کامیابی کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی ہفتہ صفائی منانا خوش آئند ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت تجاوزات کے خلاف مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی.
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی ہے،جس کی مالیت 180 ارب روپے ہے،واگزار کرائی گئی اراضی کے بہترین مصرف کیلئے لینڈ ڈیٹا بینک بنایا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ہر شہری کو چاہئیے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دیہات میں بھی مہم چلائی جائے گی، سڑکوں، گلیوں اور بازاروں کی صفائی کا پائیدار نظام وضع کیا جا رہا ہے. جس کی مالیت 180 ارب روپے ہے،واگزار کرائی گئی اراضی کے بہترین مصرف کیلئے لینڈ ڈیٹا بینک بنایا جائے گا.انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ہر شہری کو چاہئیے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دیہات میں بھی مہم چلائی جائے گی، سڑکوں، گلیوں اور بازاروں کی صفائی کا پائیدار نظام وضع کیا جا رہا ہے.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.