ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے پروموز کے شرکاء سے اظہار تشکر ہوئے قومی مہم میں تعاون پر میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان پریڈکے پروموز کے شرکا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پروموز میں شرکت پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قومی مہم میں تعاون پرمیڈیا کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ، “ہم سب کی آواز ۔۔ پاکستان زندہ
یاد رہے آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے پروموز جاری کیے گئے ، ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندہ گان ، پاکستانیوں، سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات شامل کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے تئیس مارچ کا ترانہ “ہردل کی آواز پاکستان” جاری کیا تھا، جس میں دشمن کو پیغام دیا جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد ہے اور تحریک پاکستان کےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔
یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے بھی پریڈ میں شریک ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.