یوم پاکستان کے رنگ برج خلیفہ پر چھا گئے، عمارت قومی پرچم سے سج گئی
یوم پاکستان کے رنگ دنیا بھر میں دکھائی دیئے، دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں قومی پرچم کی بہار آگئی، امریکا، برطانیہ اور چیک ریبلک میں تئیس مارچ پر شاندار تقاریب منعقد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تئیس مارچ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے تحفہ کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کے رنگ چھا گئے۔
عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ وہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
دوسری جانب امریکا کے پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے شرکاء کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور میری لینڈ کے سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔
برطانیہ کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر میں دعائیہ نغمات پیش کئے گئے، ہزار سالہ تاریخ کےحامل چرچ پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنرنفیس ذکریا اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، اس کے علاوہ چیک ریپبلک کے پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کے ،موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.