اسلام آباد کے بعد پاکستان میں ایک اورائیر پورٹ بنانے کی تیاریاں

گوادر میں نئے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رواں ہفتے رکھا جائے گا، ایئرپورٹ 230 ملین ڈالر سے تعمیر ہوگا۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے منصوبہ کے ڈیزائن اور فزیبلٹی کا کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے ۔ نئے ایئرپورٹ کی تعمیر سے سی پیک کے فریم ورک میں ایک اہم مقام حاصل ہو جائے گا ، اس سے گوادر عالمی سطح پر ایوی ایشن کی صنعت کا ایک اہم مرکز بھی بنے گا۔ حکام نے کہا کہ ایئرپورٹ پر A380 بوئنگ سمیت دنیا کے دیگر بڑے سے بڑے جہازوں کو لینڈنگ کی سہولیات دستیاب ہوں گی جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو آمد و رفت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موجودہ ایئرپورٹ کے شمال مشرق میں 26 کلومیٹر دور تین ہزار ایکڑ زمین کی نشاندہی کی ہے ۔ نئے ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹیٹس حاصل ہوگا جو اوپن سکائی پالیسی کے تحت چلایا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.