آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے عارضے میں مبتلا 2 بچیوں کی خواہش پوری کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 سالہ جویریہ عالم اور 15 سالہ روبا رفیق نے آرمی چیف سے سپاہی بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ان دونوں بچیوں کی خواہش کو پورا کیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کورکمانڈر لاہور نے ان دونوں بچیوں سے مل کر ان کی خواہش کو پورا کیا۔

دونوں بچیوں جویریہ اور روبا نے یادگارِ شہداء پر چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اور آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.