نواز شریف کو سابق وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیاگیا
نوازشریف کو ضمانت پر رہائی کے بعد سابق وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیاگیا، پولیس کی ایک گاڑی اور 5اہلکار 24گھنٹے سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ جاتی امرا اور اطراف سیکیورٹی ڈویژن اور مقامی پولیس کے 30 اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے نواز شریف کو سابق وزیراعظم کاپروٹوکول دے دیاگیا ہے اور سیکیورٹی فراہم کردی، پولیس کی ایک گاڑی اور5 اہلکار 24گھنٹے سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار3شفٹوں میں نوازشریف کےساتھ موجودرہیں گے جبکہ جاتی امرااوراطراف سیکیورٹی ڈویژن اورمقامی پولیس کے30اہلکاربھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ذشتہ رات مسلم لیگ ن کےسربراہ نواز شریف کوطبی بنیاد پرچھ ہفتےکیلئے ضمانت پرکوٹ لکھپت جیل سےرہاکردیاگیا تھا ، جہاں سےوہ جاتی امراپہنچے تھے۔
نوازشریف کی رہائی کا پروانہ طارق لانے والے اہلکاروں کو طارق فضل چودھری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں ساتھ لے کر لاہور پہنچے، جنہوں نے رہائی کی روبکار جیل حکام کے حوالے کی اور نواز شریف کی رہائی عمل میں آئی۔
رہائی کےبعد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کےباہرمسلم ن کے رہنمائوں اورکارکنوں نےاستقبال کیا۔
خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی اور کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی اور 50لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
فیصلے میں کہا گیا تھا چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ نوازشریف کوضمانت میں توسیع کیلئے لاہورہائی کورٹ سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.