آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دیدی
آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔4 کی برتری حاصل کر لی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کےلیے 278 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا سکی۔ ڈبیو کرنے والے عابد علی اور وکٹ کیپر بلے باز رضوان احمد نے سنچریاں بنائیں۔
چوتھے ون ڈے میں اچھی بلے بازی کرنے پر آل راؤنڈر گلین میکسویل کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک اسٹیونس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا، پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔ قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کےلیے پانچواں میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.