پاکستان کی انڈر 16 کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 16 کی ٹیم آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی انڈر 16 ٹیم 2 تین روزہ ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی، دورے کی تیاریوں کے حوالے سے ٹیم کاکیمپ 31 مارچ سےشروع ہوگا جس کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے والے کیمپ میں 26 کھلاڑی حصہ لیں گے، دورے کا اہم مقصد مستقبل میں ہونے والی بڑی سیریز کی تیاریاں کرنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پہلا تین روزہ میچ 29 اپریل سے یکم مئی تک جبکہ دوسرا 5 سے 7 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کےدرمیان 10، 12 اور 15 مئی کو ایک روزہ میچز کھیلےجائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر مدثر نظر کا کہنا تھا کہ انڈر 16 کی ٹیم نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کا تسلسل بنگلا دیشن میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.