جنرل باجوہ4اپریل کو دفاعی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

 آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ جمعرات 4 اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو سرحدی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔
دفاعی کمیٹی میں 21ارکان ہیںجن کا تعلق پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔کمیٹی امجد خان کی سربراہی میں آرمی چیف کی دعوت پر جی ایچ کیو دورہ کریگی جہاں آرمی چیف کنٹرول لائن، ورکنگ باونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز پر بریفنگ دینگے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفد میں طاہر صادق، چوہدری فرخ الطاف، سید فیض الحسن، برجیس طاہر، اعجاز احمد شاہ، ریاض الحق، محمد خان ڈاہا، اورنگزیب کھچی، عالم داد لالیکا، ریاض حسین پیرزادہ، غوث بخش مہر، خورشید احمد جونیجو، امر علی مگسی، جمیل احمد خان، سید امین الحق، صلاح الدین ایوبی، روبینہ عرفان اور رمیش کمار شامل ہیں۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔ وہ دونوں قائمہ کمیٹیوں کے سابق رکن رہ چکے ہیں۔
اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچ جائیں اور جو لوگ براہ راست جی ایچ کیو پہنچنا چاہیں وہ اجلاس سے قبل گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر فراہم کریں۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.