ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں: عاصم سلیم باجوہ

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے سابق ڈی جی اور  پاک فوج کے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے امن و ترقی کے لیے ہر طرف کام کیا ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔

چمن میں کھیلوں کے میدان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ  افواج پاکستان نے ہر طرف امن و ترقی کے لیے کام کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے، امن کے لیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.