وزیراعظم عمران خان نےادویات کی قیمتوں کو 72 گھنٹوں میں واپس پرانی سطح پر لانے کا حکم جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور پر ہیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ادویات کی قیمتوں کو 72 گھنٹوں میں واپس پرانی سطح پر لانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ جن ادویات ساز کمپنیوں نے از خود قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر ادویات کی قیمتوں کو واپس پرانی سطح پر لایاجائے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ از خود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی بھی کی جائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو عوام خدمت کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور پنجاب کی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیاہے جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.