چین سے بی آر ٹی کی مزید 20 بسیں روانہ

چین سے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی مزید 20 بسیں روانہ کردی گئیں جو سی پورٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گی۔

ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں شامل بسیں چین سے منگوائی جا رہی ہیں اور مزید 20 بسیں پاکستان کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق 18 میٹر کی بسیں سی پورٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گی جبکہ اس سے پہلے 51 بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں 30 بسیں کراچی اور 21 بسیں پشاور پہنچی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.