انٹربورڈ کی امتحانات میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد

انٹربورڈ نےامتحانات میں میڈیا کوریج پرپابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ کراچی نےکل سےشروع ہونے والے امتحانات میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحانات میں نقل روکنا بورڈ کا کام ہے، میڈیا کا نہیں ہے۔

چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ گزشتہ امتحانات میں میڈیا نقل کے واٹس اپ گروپ سامنے لایا تھاجس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اور وزراء کو امتحانی مراکز کے دورے کرنے پڑے تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.