عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا
مقبول ترین فٹ بالر رونالڈو کا دو نمبر میدان میں آ گیا، عراق کا نوجوان رونالڈو کا ہم شکل نکل آیا، لوگ حیران کن مشابہت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر آفاق پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ہم شکل عراق میں نکل آیا ہے جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اس کی شکل، اسٹائل، اور چلنا رونالڈو سے ملتے ہیں لیکن اس کا بینک بیلنس رونالڈو جیسا نہیں ہے۔
عراقی شہری 25 سالہ عبد اللہ اور رونالڈو میں اتنی مشابہت ہے کہ اصل اور نقل کی پہچان کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ سپر اسٹار سے مشابہت نے عراقی نوجوان کو اسٹار بنا دیا ہے، عبد اللہ نامی نوجوان جب بھی گھر سے نکلتا ہے تو سیلفیوں کے لیے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔
عبد اللہ نے بتایا کہ وہ پرتگالی اسٹار رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے، تاہم وہ کسی فٹ بال کلب میں نہیں کھیلتا بلکہ شعبہ تعمیرات میں کام کرتا ہے۔
نوجوان بیوار عبد اللہ شمالی عراق کے علاقے اربل سے 110 کلومیٹر دور واقع شہر سُرن کا رہائشی ہے، تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ ہزاروں کلو میٹر دور اطالوی کلب کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کے ساتھ اس کی ملاقات ہوگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.