انسانی بافتوں اور شریانوں کے ساتھ دل کا پہلا تھری ڈی پرنٹ تیار
تل ابیب یونیورسٹی کےسائنسدانوں نے انسانی بافتوں اور شریانوں کے ساتھ دل کا پہلا تھری ڈی پرنٹ تیار کیا ہے۔ اسے طبی دنیا میں ایک بڑا انقلاب قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ وہ وقت ابھی قریب نہیں آیا لیکن سائنس دانوں کو امید ہے کہ ایک دن وہ اس دل کی انسانی جسم میں پیوند کاری کے قابل ہو جائیں گے۔سائنسدانوں نے جو دل بنایا ہے وہ خرگوش کےد ل کے سائز کا ہے۔اگرچہ اس سے پہلے بھی سائنسدان دل کے تھری ڈی پرنٹ بنا چکے ہیں لیکن وہ حقیقی دل کی پیچیدگیوں کے بغیر ہوتے ہیں۔ اس دل میں خلیے، خون کی شریانیں، جوف دل (ventricles)، اور خانوں کو ساتھ پرنٹ کیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ انہیں ابھی مریضوں میں پیوند کاری کے لیے مکمل کام کرتے تھری ڈی دل کی تیاری میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
سائنسدانوں نے ایک تقریب میں چیری کے سائز کے دل کو صحافیوں کو دکھایا۔ یہ دل ایک مائع میں ڈوبا ہوا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق ”ایڈوانس سائنس“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.