وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاافتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ اور 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیادرکھیں گے، پہلے مرحلےمیں ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے اور 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی

یاد رہے 9 اپریل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دے دی گئی تھی ، جس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا نیاپاکستان ہاؤسنگ کے تحت ایک لاکھ 10ہزارفلیٹس بلوچستان میں بنائیں جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کیلئے بھی25 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا ، جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.