آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاﺅ ژنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر یاﺅ ژنگ نے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ ژنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر زور دیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں چینی سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی امن سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.