آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ افواج کے سربراہ کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ فوج کے سربراہ نے ملاقات کی انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پولش مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی بشمول دفاعی، تربیتی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی، پولش کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پولش کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نےخطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.