ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف کےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، ملاقاتوں میں پاکستان، ایران کے درمیان سیکیورٹی معاملات ،بارڈر مینجمنٹ، زائرین کی آمدورفت پربھی تبادلہ خیال ہوا، ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاشکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دو روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا وزارت خارجہ آمد پرشاہ محمود قریشی نےایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا، وزارت خارجہ میں ایران، پاکستان میں وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی،ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف نے کی، مذاکرات میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران کے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ تجارتی فروغ، عوامی سطح پر روابط میں اضافے ، پاک ایران سرحدپرسیکیورٹی بڑھانے، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا محاذ آرائی کسی فریق کے مفاد میں نہیں ، پاکستان تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا اسٹیک ہولڈرز کو تحمل، بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان امن و استحکام، کشیدگی میں کمی، فریقین میں مصالحانہ کردار کیلئے تیار ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.