پی آئی اے کی500 سے زائد فضائی میزبانوں کو ترقی دینے کا فیصلہ
پی آئی اے انتظامیہ نے500سے زائد فضائی میزبانوں کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا، فضائی میزبانوں کی پے گروپ چار سے5میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کیلئے عید سے قبل اچھی خبر آگئی، پی آئی اے انتظامیہ نے500سے زائد فضائی میزبانوں کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی آئی اے فضائی میزبانوں کی ون ٹائم پرموشن کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا،ان فضائی میزبانوں کی ترقی سالانہ پرفارمنس رپورٹ کی عدم موجودگی کے باعث زیر التواء تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کی گروپ چار سے5میں ترقی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پے گروپ فور میں گزشتہ دس سالوں سے ترقی کے منتظر فضائی میزبانوں کو ترقی دی جائے گی،ترقی پانے والوں میں فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئرہوسٹس شامل ہیں۔
تمام کیبن کرو کی ترقی ون ٹائم پالیسی کے تحت گئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والی سابقہ سی بی اے ایئر لیگ نے فضائی میزبانوں کی ترقیاں نہیں ہونے دی تھیں۔
ترقی پانے والوں میں فلائٹ اسٹیورڈ کو سینئر فلائی اسٹیورڈ میں ترقی دے دی گئی جبکہ ایئر ہوسٹس کو سینئر ایئر ہوسٹس میں ترقی دی گئی، قبل ازیں14سے15سال تک کی سروس کرنے والے فضائی میزبان ترقی سے محرو م تھے، موجودہ انتظامیہ کی جانب سے میرٹ کی پالیسی کے تحت فضائی میزبانوں کو ترقیاں دی گئیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.