سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ’ای مقدمے‘ کی سماعت
سپریم کورٹ اسلام آباد سے کراچی رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے ’ای مقدمے‘ کی سماعت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں قتل کیس کے ملزم نور محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس کے دوران کراچی سے ملزم کے وکیل یوسف لغاری ایڈووکیٹ نے درخواست پر دلائل دیئے۔
یوسف لغاری ایڈووکیٹ ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے والے پہلے وکیل بن گئے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد اور کراچی رجسٹری کو لنک کیا گیا ہے، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت ہوئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج 4 مختلف مقدمات کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کرے گا۔
ان مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری اور دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت ہو گی جبکہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ سے وکلاء ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دیں گے۔
ای مقدمات کا آغاز ابتداء میں صرف سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ سے ہوگا جس کا دائرہ کار بتدریج دیگر رجسٹریوں تک بڑھایا جائے گا۔
دوسرے شہروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے وکلاء کے عدالتوں میں پیش ہونے سے مقدمات پر لاگت میں کمی کے ساتھ زیر التواء مقدمات کی تعداد میں بھی کمی ہو گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.