ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا مدمقابل ہیں۔ میچ کارڈف میں کھیلا جارہا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کے تیسرے روز آج 4 ٹیمیں مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد دوسرا مقابلہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ برسٹول میں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 105 رنز ہی بنا سکی اور ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کر کے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیے جانے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.