ورلڈکپ سیمی فائنل 2019: آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

 آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا میزبان ٹیم انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے بلے بازی کا آغاز کیا تاہم اوپنر زیادہ دیر پچ پر نہیں ٹک سکے اور  10 رن کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنگ کرنے والے بلے باز اے جے فنچ بغیر کوئی رن بنائے فاسٹ باؤلر آرچر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ ڈیوڈ وارنر6 رنز بناکر  کرس وکس کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 5 ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور 7 فائنلز میں صرف 2 مرتبہ شکست ہوئی۔

آسٹریلیا نے پہلی بار 1975 میں سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی اور دوسری بار 1987 میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی کی اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ آج برمنگھم میں کھیلے جانے والے دوسری سیمی فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ جو بھی ٹیم میچ جیتے گی وہ 14 جولائی کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.