پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوامی امیدوں کی تکمیل ہے: فردوس عاشق

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کی امیدوں کی تکمیل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کو یہ اسکیم نیا اعتماد دے رہی ہے، یہ عوام کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی، یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.