عالم اسلام کے ممتازشاہ فیصل مرحوم کی زندگی پر بننے والی فلم آخری مراحل میں
’بورن اے کنگ‘ نامی یہ فلم ستمبر میں ریاض کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
شاہ فیصل کی بلند پایہ شخصیت اور سیاسی بصیرت کو دُنیا کے سامنے لانے کی خاطر اُن کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔
’بورن اے کِنگ‘ نامی یہ فلم 1919ء میں شاہ فیصل کے دورہ برطانیہ پر مبنی ہے جب وہ ایک چھوٹے بچے تھے۔یہ فلم سعودی عرب، انگلینڈ اور سپین کے مشترکہ تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ فلم کی عکس بندی ریاض اور لندن میں ہوئی ہے۔ فلم کی کہانی سعودی مصنف بدر السماری نے لکھی ہے۔ جبکہ معاون مصنفین میں ری لوریگا اور ہینری فرٹز بھی شامل ہیں۔ فلم میں شاہ فیصل کے بچپن کا کردار ایک سعودی بچے نے ادا کیا ہے۔جبکہ دیگرکاسٹ میں کئی غیر ملکی اداکاروں کے علاوہ کئی درجن سعودی نوجوا ن اور عبداللہ علی نامی ایک انڈین اداکار بھی شامل ہیں۔اس فلم کی نمائش سعودیہ کے دارالحکومت ریاض کے سینما گھروں میں ستمبر کے دوران ہو گی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اینڈرس گومیز نے کہا ہے کہ وہ اس فلم سے کافی مطمئن ہیں۔اس منصوبے پر کام کرنے کی خواہش کافی عرصے سے تھی۔ 2015ء میں شہزادہ ترکی الفیصل سے ملاقات کے بعد یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔
تبصرے بند ہیں.