شرمین عبید چنائے کی مختصر اینیمیٹڈ فلم ’’چائلڈ میرج‘‘ ریلیز
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ’’شٹرنگ دی سائلنس‘‘ سلسلے کی تیسری مختصر اینیمیٹڈفلم ’’چائلڈ میرج‘‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم ’’چائلڈ میرج‘‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی بہت کم عمر میں شادی ہو جاتی ہے اور پھر 16سال کی عمر میں وہ ایک بچی کی ماں بن جاتی ہے لیکن پھر وہ سوچتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی ے ساتھ وہ سب کچھ نہیں ہونے دے گی جو اس کیساتھ ہوا، پھر وہ بیٹی کیساتھ گھر سے نکلتی ہے اور ایک ’’پناہ‘‘ نامی شیلٹر ہوم میں جا کر پناہ لیتی اور سلائی سیکھتی ہے اور بعد میں محنت کر کے اپنی بیٹی کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.