ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی واحد ٹیم جسے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، اسی باعث اسے آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کی رقم ادا نہیں کی جائے گی

ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی واحد ٹیم جسے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا، افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، اسی باعث اسے آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ اپنے اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ کل اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان پر 12 ویںکرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا، اور دنیائے کرکٹ کو 23 سال بعد ایک نیاکرکٹ چیمپئن ملے گا۔جبکہ ٹورنامنٹ میں کس ٹیم کے حصے میں کتنا پیسہ آئے گا، اس کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں سے صرف ایک ٹیم افغانستان کو ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔ افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے درمیان ایک بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس لیے اسے کسی قسم کی رقم نہیں ملے گی۔

جبکہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔

پاکستان نے کل 5 میچز میں فتح حاصل کی، اور اس کا ایک میچز منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے چارٹ ملاحظہ کیجیے:

واضح رہے کہ بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم چوتھی مرتبہ اور کیوی ٹیم دوسری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔ انگلش ٹیم اس سے قبل 1979ء، 1987ء اور 1992ء میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کا فائنل کھیل چکی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 2015ء میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.