رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا

رواں برس کا دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب چاند کو جزوی گرہن لگے گا، اس دوراب چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن 16جولائی رات11بجکر44 منٹ پرشروع ہوگا، چاند پر17جولائی صبح 5 بجکر18منٹ تک گرہن رہے گا، چاند پر زیادہ سے زیادہ گرہن رات ڈھائی بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔ بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحرمنجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

اس سے قبل رواں سال پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ 21 جنوری کو یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے سپربلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.