قطر نے پاکستان کو پرانے ایئرپورٹس کی تعمیر میں معاونت کرنے کی پیشکش کر دی
پرانے ایئرپورٹس کو قطری ایئرپورٹس کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے، ایئر پورٹس کو آوٴٹ سورس کیا جائے: امیر ِقطر کی تجویز
قطر نے پاکستان کو پرانے ایئرپورٹس کی تعمیر میں معاونت کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ امیرِ قطر نے پیشکش کی ہے کہ پرانے ایئرپورٹس کو قطری ایئرپورٹس کی طرز پر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ پرانے ایئرپورٹس کی تعمیرِ نو کو آوٴٹ سورس کیا جائے اور قطر اس معاملے میں معاونت کے لیے تیار ہے اور ان ایئر پورٹس کو قطری ایئرپورٹس کی طرز پر بنایا جا سکاتا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق قطرنے ایئرپورٹس کی تعمیر کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امیرِ قطر نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو یہ پیشکش کی تھی جس پر وزیراعظم نے اس پیشکش کو سراہا تھا اور اب وزیراعظم نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔یہ اجلاس کل ہو گا اور اس میں وزیرِ ہوابازی اور سول ایوی ایشن حکام سمیت اہم عہدیدار شامل ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.