کراچی میں بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا انعقاد

کراچی میں بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر نیول چیف کو بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ بحریہ فاؤنڈیشن کے مستقبل کے منصوبوں بشمول میرین ڈیبرس کلیکشن بارجز کی تعمیر پر بریفنگ بھی اجلاس میں شامل تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ فاؤنڈیشن میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سےمختلف النوع پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔

کراچی میں بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا انعقاد

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحریہ فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.