عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کل شام 7 بجے سنائے گی
عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کل سنائے گی،فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو کی بریت کیلئے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے ،عالمی عدالت انصاف نے پاکستان اور بھارت کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست پرفیصلہ کررکھا ہے ،عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کل سنائے گی،فیصلہ سننے کیلئے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ گئی،فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی نیوی کمانڈر کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیاگیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.