امریکی صدر نے عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ، ہم نے واضح کیاکہ ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کودورہ پاکستان کی دعوت دی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرنےپاکستان کی سول ملٹری تعلقات پراطمینان کا اظہارکیا اور مثالی سول ملٹری تعلقات کو بے حد سراہا، تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی بھی بات ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا آج تک کسی امریکی صدرسےمسئلہ کشمیرکےحل کی خواہش کابرملااظہارنہیں سنا ، اس پرکوئی پیشرفت ہوتی ہےتوبرصغیرمیں بہتری کاامکان پیداہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےسرمایہ کاروں کےساتھ کئی نشستیں کیں اور واضح کیاکہ ہم ایڈنہیں ٹریڈچاہتےہیں، امریکی صدر نےتجارت میں20گناتک اضافےکی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک میں تجارت بڑھانےکےامکانات موجودہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا پاکستان میں توانائی کےحوالےسےاموربھی زیرغورآئے، پاکستان میں نوجوانوں کے لئے روزگار اورتجارت کا فروغ چاہتےہیں، طے کیا گیا معطل سیکیورٹی تعاون کو از سر نو شروع کیا جائے گا۔
امریکی وزیرخارجہ کی کل وزیراعظم عمران خان سےملاقات ہوگی، دفاعی شعبےمیں کافی عرصےسےتعطل تھا،وزیرخارجہ شاہ م
آج ہونیوالی گفتگوکےفالو اپ کیلئےطریقہ کاربھی طے کیا جا رہا ہے، کل صبح سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کی وزیراعظم سے ملاقات طے ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.