یورو ٹی ٹوئنٹی سلم 30 اگست سے شروع ہوگا

پہلےیوروٹی ٹوئنٹی سلم کا آغاز تیس اگست سے ہوگا۔ چھ ٹیمیں آئرلینڈ، ہالینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ایکشن میں نظرآئیں گی جس میں ورلڈکپ ونرکپتان اوئن مورگن، مارٹن گپٹل اورشاہدآفریدی بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے نو پلیئرز یوروسلم میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی یوروسلم ٹی ٹوئنٹی لیگ تیس اگست سے یورپ کے تین ممالک آئرلینڈ،ہالینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہورہی ہے۔یوروسلم کی چھ ٹیموں میں ورلڈکپ ونرکپتان اوئن مورگن نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اورپاکستان کے شاہدآفریدی شامل ہیں۔ میچز تینوں ممالک میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں ایڈنبراروکس،بلفاسٹ ٹائٹنز،ایمسٹرڈم کنگز،گلاسگوجینٹس،ڈبلن چیفس اورروٹرڈیم رینوزہ ہیں۔

پاکستان کے رائزنگ اسٹاربابراعظم اورمحمدعامر ڈبلن ٹیم میں شامل ہیں۔حسن علی اور احمدشہزادکی خدمات ایمسٹرڈیم نے حاصل کی ہیں۔نوجوان فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورجارح مزاج اوپنر فخرزمان کوڈرافٹنگ میں روٹرڈیم نے چناہے۔شاہد آفریدی اورمحمدنوازبلفاسٹ کی نمائندگی کریں گےجبکہ نوجوان فاسٹ بولرعثمان شنواری گلاسگوکی ٹیم سے کھیلیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.