سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن، پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن میں پاکستان کے عثمان عمر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں 12 ویں سائوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے گولڈ میڈل کے علاوہ سلور میڈل اور کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔چیمپیئن شپ کی فٹنس فزیک کیٹیگری میں لاہور کے عثمان عمر نے میدان مار کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 90 کلوگرام کیٹگری میں کوئٹہ کے محمد سعید نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔سیالکوٹ کے فہیم عباس نے 90 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ کراچی کے فضل الہیٰ نے کانسہ کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 12ویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ 18 جولائی سے 21 جولائی تک جاری رہی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.