سی اے اے ملازمین کے لئے یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس کا اعلان

 ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کیلئے اہم اقدام کا اعلان کردیا، ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا، ڈی جی کی جانب سے نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، ڈی جی سی اے اے کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس کے لئے کیا گیا، فیصلے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ،والٹن لاہور ،حیدراباد ،ملتان اور دیگر ائیر پورٹس پر جاری ہاؤس الاؤنس کا پچاس فیصد اور پانچ فیصد مینٹنس ملازمین کو دینا ہوگا۔

اجلاس میں سول ایوی ایشن نے ملازمین کیلئے گھر کے کرایوں میں پچاس فیصد تک کمی کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی، سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔

اس فیصلے سی اے اے کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے اور ملازمین کی رہائشی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے قبل ملازمین سے110 فیصد کرایہ وصول کیا جا تا تھا اور10 فیصد مینٹیننس الاؤنس بھی ملازمین کو ادا کرنا پڑتا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.