سربراہ پاک بحریہ کے دورۂ کینیا کے آخری مراحل

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا کے دورے کے آخری مرحلے میں کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات اور مختلف نیول یونٹس کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا نیوی بیس مٹونگوے (Mtongwe) آمد پر کمانڈر کینیا نیوی نے نیول چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور نیول بیس آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات اور دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کینیا کی مختلف نیول یونٹس بشمول کینیا نیوی ٹریننگ کالج اور مختلف سیمولیٹرز کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران نیول چیف کو مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔

نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.