مادر وطن کا دفاع اور سلامتی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پرمادر وطن کا دفاع اور سلامتی یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہد ا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اپنی جانیں قربان کرکے وطن کا دفاع کریں گے.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شکست خوردہ عناصرکی مذموم کوششیں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔
پاکستان امن و استحکام کی طرف گامزن ہے، اب عالمی برادری علاقائی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے. خیال رہے کہ آج شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی، جس سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے. بعد ازاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی بلوچستان کےایک افسر سمیت 4 اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا.
یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے فوجی جوانوں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدفوجی جوانوں کےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.