خراب موسم، پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ
کراچی میں خراب موسم کی پیش گوئی کے باعث قومی ایئر لائن انتظامیہ نے آج اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ کردیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 580 اور ملتان سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 682، کراچی سے سکھر کی دو طرفہ پروازیں پی کے 530 اور پی کے 531 بھی منسوخ کردی گئی۔
اسلام آباد سے ملتان کی پرواز پی کے 681 اور ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581، کراچی سے رحیم یار خان کی دوطرفہ پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کردی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے بہاولپور کی دوطرفہ پروازیں پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرپورٹ آنے والے مسافر پی آئی اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.