عثمان بزدار نے گورنمنٹ ہاؤس مری کے دروازے عوام کیلئے کھلوادیئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنمنٹ ہاؤس مری میں ”بوتیک ہیریٹج ریزارٹ“ کا افتتا ح کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے فردا ً فرداً ملاقات کی، شرکاء سے ہاتھ ملایا اور ان کی خواہش پر تصاویر بنوائیں۔

 عثمان بزدار نے گورنمنٹ ہاؤس مری کے دروازے عوام کیلئے کھلوادیئے

بعد ازاں وزیراعلیٰ جب گورنمنٹ ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں آئے تو انہوں نے دروازے سے باہر کھڑے لوگوں کو دیکھ کر سکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ انہیں اندر آنے دیں، سب کو اندر آنے دیں، اب ہم نے اس عالی شان اور تاریخی عمارت کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھول دیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دروازہ کھول دیا گیا اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں اندر آکر وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.