ایوان صدر کا ’’گفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش

ایوان صدر نے وفاقی کابینہ سے’’گفٹ اینڈ انٹرٹیمنٹ بجٹ‘‘ بحال کرنے کی سفارش کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کو ‘‘انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ’’ پر پابندی سے فیصلے سے استثنی دیا جائے، ایوان صدر سیکریٹریٹ اپنے کام اور عہدے کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے، پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ رولزآف بزنس کے شیڈول ون اورٹو میں شامل نہیں۔صدارتی سیکریٹریٹ ایوان صدرآنے والے ملکی و غیر ملکی مہمانوںکیلئے انتظامات کرتا ہے، مختلف قومی دنوں سے متعلق تقریبات منعقدکرنے کی ذمہ داری بھی صدراتی سیکریٹریٹ کی ہے لہٰذا وفاقی کابینہگفٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ بجٹ کی مد میںلگائی گئی پابندیوںسے صدارتی سیکرٹریٹ کو استثنیٰ دے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.