بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کا 3 اگست کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ سے کریگی
بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 3 اگست کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے کریگی۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بھارتی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلے گی، دوسرا 4 اگست کو کھیلے گی اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.