سعودی وزیر اطلاعات و نشریات کی وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی بن عبد اللہ الشبانہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی اہم علاقائی اور عالمی امور پر مماثلت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورہ پاکستان نے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا قیام خوش آئند ہے۔ حج کوٹہ 2 لاکھ تک بڑھانے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی وزارتِ خارجہ آمد.
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات.
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال.

Embedded video

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 27 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ پاکستان صرف قانونی نقل مکانی کا حامی ہے۔ بڑھتی درآمدی حوصلہ شکنی کے ماحول میں تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔ سی پیک علاقائی ترقی، شرح نمومیں اضافے اور خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے۔ سی پیک روٹ میں اقتصادی زونز میں شراکت کا خیر مقدم کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.