جیو فلمز کی ’ہیرمان جا‘ کی فیصل آباد میں پروموشن
جیو فلمز اور آئی آر کے فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم ’’ہیر مان جا“ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔
گزشتہ روز فیصل آباد کے ایک شاپنگ مال میں فلم ’ہیر مان جا‘ کی کاسٹ فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پہنچی، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے اُن کا پر جوش استقبال کیا، اس حوالے سے ٹوئٹر پر فلم ’ہیر مان جا‘ کے آفیشل اکائونٹ سے تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں فلم کی کاسٹ کو بھرپور انداز میں فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ کی جانب سے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پر بھی گزشتہ روز کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور اس فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق ایک مرتبہ پھر سے ساتھ نظر آئیں گے، اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عابد علی، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، امینہ شیخ، احمد علی اکبر ،سلیم معراج اور دیگر شامل ہیں۔اس فلم کو عمران رضا کاظمی، عارف لاکھانی اور حریم فاروق نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.