اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار

 وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار کر لیے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ 14 اگست کے بعد پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں پلاسٹک پر پابندی کے بعد متبادل بیگز کے سیمپل تیار کر لیے گئے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے شہریوں کو کپڑے اور پیپر ماشی بیگز استعمال کرنے کی تجویز دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے چار مختلف اقسام کے بیگز بطور سیمپل تیار کر لئے، وزارت کا کہنا ہے کہ شہری ماحول دوست بائیو ڈی گریڈیبل شاپرز کا استعمال کریں۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق 14 اگست کے بعد پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

دوسری جانب پلاسٹک بیگ سے آزادی سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور این ایچ اے حکام شریک ہوئے پلاسٹک بیگ سے آزادی مہم، وزارت مواصلات اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کا مشترکہ اقدام ہے۔

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ وزارت مواصلات اور این ایچ اے کی بہت شکر گزار ہوں،اپنی شاہراہ سے متعلق این ایچ اے کے ساتھ کام کر  رہے ہیں، شاہراہوں کے دونوں اطراف درخت لگانے کی مہم چلا رہے ہیں، ملتان اور ساہیوال موٹروے کے دونوں اطراف پر اپنی شاہراہ کے تحت درخت لگائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگ آلودگی کا بہت بڑا ذریعہ بن رہے ہیں ، لوگ اپنے علاقے چھوڑ کر شہری علاقوں کا رخ تیزی سے کر رہے ہیں، شہری علاقے پلاننگ نا ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،شہر میں سیلابی صورتحال اس پلاسٹک بیگ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.