رومانیہ کے بولر کا دلچسپ بولنگ ایکشن دنیا بھر میں مقبول
رومانیہ کے بولر پاول فلورین کا دلچسپ بولنگ ایکشن دنیا بھر میں مقبول ہو گیا، بولنگ ایکشن پر دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے۔
اسپین میں جاری یورپین ٹی ٹین لیگ میں رومانیہ کے کلوج کرکٹ کلب کے بولر پاول فلورین کا منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پاول فلورین کا کہنا ہے کہ وہ پروفیشنل کرکٹرز نہیں، انہیں کرکٹ کا شوق ہے، 500 کلو میٹر کا سفر طے کر کے میچز کھیلنے آئے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ ان کا بولنگ ایکشن دلکش اور موثر نہیں، لیکن انہیں اس کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور جب وہ بولنگ کرتے ہیں تو لگتا ہے کہ انہیں وکٹ ملے گی۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ یورپین لیگ کا ہونا ہی خوش آئند ہے، اگر کسی کو اس حوالے سے ان کی ضرورت ہے تو وہ حاضر ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.