ہوم لیس فٹبال کپ: پاکستان نے یونان کو شکست دیدی

برطانیہ میں ہونے والے ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان، یونان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

کوارٹر فائنل میں یونان کی ٹیم نے 2 گول کیے جبکہ قومی ٹیم نے 3 گول کر کے ایک گول کی برتری سے یونان کو شکست دی، پاکستان کی جانب سے تینوں گول احسان بلوچ نے کیے، احسان بلوچ کا تعلق ضلع بدین کے علاقے ٹنڈوباگو سے ہے۔برطانیہ کے شہر کارڈف میں جاری ہوم لیس ٹورنامنٹ میں 50ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پی ڈی پی فاؤنڈیشن کی کوشش سے پاکستان اسٹریٹ سوکر ٹیم پہلی مرتبہ ہوم لیس ورلڈ کپ 2019 میں حصہ لے رہی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.