انگلش بیٹسمین روری برنز کی پہلی ٹیسٹ سنچری
انگلینڈ کے روری برنز نے ایجبسٹن میں ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز سنچری بناڈالی، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اُن کی پہلی سنچری ہے۔
اوپنر برنز چائے کے وقفے پر 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، وقفے کے بعد نروس نائینٹیز کے دوران 36 گیندوں کا سامنا کیا اور آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک وہ انفرادی اسکور 92 سے آگے نہ لے جاسکے۔
28 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین بالآخر اپنے آٹھویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے، سنچری کے لئے انہوں نے 224 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.