ونیزویلا کی طالبہ ملکہ حسن بن گئی

وینزویلا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی طالبہ نے ملک کی دیگر 23 اْمیدوار لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’مس وینزویلا‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’مس وینزویلا‘ کا مقابلہ گزشتہ چند دن سے جاری تھا اور یکم اگست کو اس کا فائنل ہوا۔

فائنل میں یونیورسٹی کی طالبہ، 20 سالہ تھالیا اولوینو نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مس وینزویلا منتخب ہونے والی تھالیا اولوینو کا تعلق وینزویلا کی ریاست دیلتا اماکورا سے تھا۔

مس وینزویلا کے فائنل مقابلے میں 24 لڑکیوں میں سے مجموعی طور پر 5 لڑکیوں کو منتخب کیا جاتا ہے، جس میں سے ایک لڑکی کو ’مس وینزویلا‘ قرار دیا جاتا ہے۔

فائنل راؤنڈ میں منتخب ہونے والی باقی 4 دوشیزاؤں میں سے ایک کو ’مس انٹرنیشنل‘ اور باقی تین کو ’مس وینزویلا‘ کا رنر اپ قرار دیا جاتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.